سیلابی صورتحال ، پنجاب کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی ،نوٹیفکیشن جاری

سیلابی صورتحال ، پنجاب کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی ،نوٹیفکیشن جاری

قومی اسمبلی کے 5 اور صوبائی اسمبلی کے 4 حلقے شامل ہیں

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

پنجاب میں قومی اسمبلی کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے چار حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے سیلابی صورتحال کے سبب پنجاب میں ضمنی انتخابات ملتوی کردیے۔

تفصیلات کے مطابق سیلابی صورتحال کے سبب الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 5 اور پنجاب اسمبلی کے 4 حلقوں میں ضمنی انتخابات موخر کردئیے ہیں جن کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے۔

جن حلقوں میں الیکشن ملتوی کیا گیا ہے ان میں قومی اسمبلی حلقہ این اے 66 وزیرآباد ،این اے 96 اور این اے 104 فیصل آباد ،این اے 129 لاہور اور این اے 143 ساہیوال ،پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 73 سرگودھا،پی پی 87 میانوالی، پی پی 98 فیصل آباد اور پی پی 203 ساہیوال شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ضمنی انتخابات کے لیے نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

Comments are closed.