خان پور، کار اور ٹرالر میں تصادم ، بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق
خان پور
موٹر وے ایم 5 پر ظاہر پیر آرام گاہ کے قریب کار اور ٹرالر میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آجانے کے باعث پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے افراد شامل ہیں جن کا تعلق رحیم یار خان سے بتایا جا رہا ہے۔
ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
Comments are closed.