اسلام آباد کی عدالت میں انوکھا انکشاف : ملزم کی جگہ دوست پیش ، گرفتاری پر حقیقت کھل گئی

اسلام آباد کی عدالت میں انوکھا انکشاف : ملزم کی جگہ دوست پیش ، گرفتاری پر حقیقت کھل گئی

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

اسلام آباد کی سیشن عدالت میں ایک انوکھا واقعہ سامنے آیا جہاں ایک شخص اپنے دوست کی جگہ عدالت میں پیش ہو گیا۔ کیس کی سماعت کے دوران جب عدالت نے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا تو صورتحال یکسر بدل گئی ۔

عدالت کے حکم پر پیش ہونے والے شاہد کریم نے خوف کے باعث اعتراف کیا کہ وہ اصل ملزم بلال خان نہیں ہے بلکہ بلال خان کا دوست ہے۔ اس نے عدالت کو بتایا کہ بلال خان نے اسے کہا تھا کہ “کچھ نہیں ہوگا، تم میری جگہ پیش ہو جانا ۔”

اعتراف کے بعد عدالت نے شاہد کریم کو موقع پر ہی گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ اس غیر معمولی انکشاف نے عدالت میں موجود افراد کو حیرت میں ڈال دیا جبکہ اصل ملزم بلال خان کی گرفتاری کیلئے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں ۔

Comments are closed.