اسلام آباد : راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، سپل ویز کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد : راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، سپل ویز کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

اسلام آباد اور گرد و نواح میں حالیہ بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے۔ محکمہ آبپاشی کے مطابق ڈیم میں پانی کی سطح 1752 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈیم کے سپل ویز آج  کھول دیے جائیں گے تاکہ پانی کے بہاؤ کو متوازن رکھا جا سکے۔ سپل ویز کھولنے کے عمل کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر نیلور کریں گے۔

انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں اور اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں ۔ مزید برآں تمام متعلقہ اداروں کو فوری رسپانس اور باہمی کوآرڈینیشن کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہنگامی صورتحال میں شہری فوری طور پر انتظامیہ سے رابطہ کریں۔

Comments are closed.