ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس ، وزیراعظم اور کابینہ کے خلاف توہین عدالت نوٹس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بنچ تشکیل
اسلام آباد
شمشاد مانگٹ
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق درخواست پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ عدالت نے وزیراعظم اور کابینہ کے خلاف عدالتی حکم عدولی پر توہین عدالت نوٹس کیس کی سماعت کے لیے چار رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے۔
کاز لسٹ کے مطابق کیس کی سماعت 10 ستمبر کو ہوگی۔ لارجر بنچ کی سربراہی جسٹس ارباب محمد طاہر کریں گے جبکہ جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس اعظم خان اور جسٹس راجہ انعام امین منہاس بھی بنچ میں شامل ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم ستمبر کو جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی فائل چیف جسٹس کو لارجر بنچ تشکیل دینے کے لیے بھجوائی تھی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کیس جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت میں زیر سماعت تھا، جنہوں نے گزشتہ سماعت پر وزیراعظم اور کابینہ ارکان کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کیے تھے۔
تاہم جسٹس اعجاز اسحاق خان کے ٹیکس کیسز کے لیے اسپیشل ڈویژن بنچ میں شمولیت کے بعد ان کے سنگل بنچ کے تمام کیسز ٹرانسفر کر دیے گئے تھے۔
Comments are closed.