راولپنڈی: علیمہ خان پر انڈا پھینکنے والی خواتین گرفتار، تعلق خیبرپختونخوا سے نکلا
پریس کانفرنس میں ہنگامہ ، علیمہ خان پر انڈا پھینکنے والی خواتین پی ٹی آئی کی کارکنان نکلیں
راولپنڈی
شمشاد مانگٹ
راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما اور چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی پریس کانفرنس کے دوران پیش آنے والا ناخوشگوار واقعہ منظرِ عام پر آگیا ۔
پولیس ترجمان کے مطابق علیمہ خان پر انڈا پھینکنے والی دونوں خواتین کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے۔ یہ خواتین ایک احتجاجی وفد کے ہمراہ راولپنڈی پہنچی تھیں، جن کا تعلق آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس اور آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن سے بتایا گیا ہے ۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ خواتین بھی تحریک انصاف کی کارکنان ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران جب انہوں نے علیمہ خان سے کچھ سوالات کیے تو جواب نہ ملنے پر انہوں نے احتجاجاً انڈا پھینک دیا، جس سے ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی ۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں خواتین کو حراست میں لے لیا اور تھانے منتقل کردیا۔ مزید قانونی کارروائی کے حوالے سے تفتیش جاری ہے ۔
ادھر سیاسی اور سماجی حلقوں میں اس واقعے پر مختلف ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ بعض افراد اسے غیر اخلاقی عمل قرار دے رہے ہیں، جبکہ کچھ حلقوں کے مطابق یہ احتجاج کی ایک شدت اختیار کر جانے والی شکل تھی ۔
Comments are closed.