ملک بھر میں جشنِ عید میلادالنبی ﷺ اور یوم دفاع کی تقریبات ، صبح سویرے اکیس توپوں کی سلامی
فوجی جوانوں کی جانب سے پاکستان زندہ باد اور نعرہ تکبیر بلند کیا گیا۔
اسلام آباد
شمشاد مانگٹ
ملک بھر میں جشنِ عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم اور یوم دفاع جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، ہر جانب سبز پرچموں کی بہار ہے۔ ذکر مصطفیٰ ﷺ سے فضا معطر ہے۔
جشنِ عید میلادالنبی کے موقع پر دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس، اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔ توپوں کی سلامی کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی ہے۔ فوجی جوانوں کی جانب سے پاکستان زندہ باد اور نعرہ تکبیر بلند کیا گیا ہے۔
اس موقع پر مساجد میں نماز فجر میں ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
دوسری جانب قومی سیرت النبی کانفرنس آج اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ ملک بھر میں آقا سے محبت کے اظہار کے لیے جلسے، جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ کراچی میں مرکزی جلوس نمائش چورنگی سے برآمد ہوگا۔
وزیراعظم اور صدر مملکت کا پیغام
Comments are closed.