پشاور ہائیکورٹ کا بڑا اقدام ، شام کی عدالتوں کا آغاز، فوری انصاف کی نئی راہ

پشاور ہائیکورٹ کا بڑا اقدام ، شام کی عدالتوں کا آغاز، فوری انصاف کی نئی راہ

پشاور و ایبٹ آباد میں دوسری شفٹ کی عدالتیں قائم، سول، فیملی اور منشیات کیسز کی سماعت ہوگی

پشاور

پشاور ہائیکورٹ نے عدالتی نظام میں اصلاحات کے تحت شام کی عدالتیں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں پشاور اور ایبٹ آباد کی سیشن کورٹس میں پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر دوسری شفٹ قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ہائیکورٹ کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق شام کی عدالتوں کے اوقات دوپہر ڈھائی بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک ہوں گے۔ ان عدالتوں میں سول نوعیت کے کیسز بشمول رینٹ اور فیملی مقدمات کی سماعت کی جائے گی۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ شام کی عدالتیں منشیات کے ان مقدمات کو بھی سنیں گی جن میں خواتین یا نابالغ ملزمان نامزد ہوں گے، جبکہ ایسے منشیات کیسز بھی شامل ہوں گے جن کی سزائیں سات سال سے کم ہیں۔

پشاور ہائیکورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد عوام کو فوری انصاف فراہم کرنا اور عدالتوں پر کیسز کے بڑھتے ہوئے بوجھ کو کم کرنا ہے۔

Comments are closed.