خیبر پختونخوا میں مزدور کی کم از کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر

خیبر پختونخوا میں مزدور کی کم از کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر

پشاور

ولی الرحمن

خیبر پختونخوا حکومت نے مہنگائی کے پیش نظر صوبے میں مزدور کی کم از کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق نئی کم از کم اجرت صنعتی، کمرشل، غیر ہنر مند اور جوئینائل سمیت تمام شعبوں کے محنت کشوں پر لاگو ہو گی۔

اس فیصلے کے تحت محنت کش کی 8 گھنٹے یومیہ اجرت ایک ہزار 538 روپے مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کم از کم اجرت کے اس نئے ریٹ کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہو گا۔

Comments are closed.