پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان قانونی تعاون کے فروغ کے لیے معاہدہ، بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط
پاکستان کو ثالثی اور ڈیجیٹل گورننس میں تربیت فراہم کرنے کے لیے ہانگ کانگ کا تعاون
ہانگ کانگ
پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان قانونی اور ریگولیٹری تعاون کے نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ ہانگ کانگ میں منعقد ہوا، جہاں پاکستان کے وفاقی سیکریٹری قانون، راجہ نعیم اکبر اور ہانگ کانگ کے سیکریٹری انصاف نے ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک قانونی امور میں تعاون، صلاحیت سازی، اور ادارہ جاتی بہتری پر اتفاق کریں گے۔
اس معاہدے کا مقصد پاکستان میں قانونی اصلاحات کو فروغ دینا اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف قانونی شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ ہانگ کانگ پاکستان کو ثالثی، متبادل تنازعات کے حل، اور دیگر قانونی امور میں تربیت فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ، ڈیجیٹل گورننس اور ورچوئل اثاثوں کی ریگولیشن میں بھی دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھایا جائے گا۔
راجہ نعیم اکبر نے معاہدہ پر دستخط کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان میں قانونی اصلاحات اور ادارہ جاتی بہتری کا عکاس ہے، جو ملک کی قانونی نظام کو جدید اور مؤثر بنانے کے لیے اہم قدم ہے۔
Comments are closed.