رینالہ خورد میں دو مال بردار ٹرینوں کا تصادم، اسسٹنٹ ڈرائیور جاں بحق، 2 افراد زخمی

رینالہ خورد میں دو مال بردار ٹرینوں کا تصادم، اسسٹنٹ ڈرائیور جاں بحق، 2 افراد زخمی

اوکاڑہ

شمشاد مانگٹ

پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کی تحصیل رینالہ خورد میں دو مال بردار ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق تصادم کے باعث ٹرین کے اسسٹنٹ ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دیگر دو افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی، تاہم ٹریک کی بحالی کے لیے ریسکیو اور ریلوے عملے نے فوری طور پر کام شروع کر دیا ہے۔

حادثے کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ریلوے انتظامیہ نے کہا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Comments are closed.