عبداللہ سٹی واقعہ ، پولیس کی بروقت کارروائی ، تھانہ چونترہ میں ایف آئی آر درج

عبداللہ سٹی واقعہ ، پولیس کی بروقت کارروائی ، تھانہ چونترہ میں ایف آئی آر درج

راولپنڈی

شمشاد مانگٹ

تھانہ چونترہ کی حدود میں عبداللہ سٹی واقعہ کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ اہلِ علاقہ کے مطابق تصادم کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او چونترہ بمعہ پولیس ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچے اور حالات کو قابو میں لایا ۔

 مشتعل مقامی افراد کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ زخمیوں کو بروقت اسپتال منتقل کیا گیا ۔

پولیس حکام کے مطابق بدقسمتی سے واقعے میں ایک قیمتی جان ضائع ہو گئی۔ حالات کو معمول پر لانے کے لیے علاقے میں پولیس گشت کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے جبکہ نمازِ جنازہ تک سیکیورٹی کی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے ۔

Comments are closed.