راولپنڈی،آر ڈی اے کا بڑا آپریشن،غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سخت کارروائی، دکانیں اور پلازہ سیل

راولپنڈی،آر ڈی اے کا بڑا آپریشن،غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سخت کارروائی، دکانیں اور پلازہ سیل

 راولپنڈی

شمشاد مانگٹ

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے ) نے غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا۔ ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ کی ہدایت پر انفورسمنٹ اسکواڈ نے چکری روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک پلازہ اور 6 دکانوں کو سیل کر دیا، جبکہ جی ٹی روڈ سے تجاوزات کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا۔

ترجمان آر ڈی اے کے مطابق یہ کارروائیاں وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں کی جا رہی ہیں، جنہوں نے غیر قانونی تعمیرات اور غیر مجاز کمرشل سرگرمیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا حکم دیا ہے۔

ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے کہا ہے کہ کسی کو بھی غیر قانونی تعمیرات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج ہوں گی اور بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

آپریشن کی نگرانی آر ڈی اے بلڈنگ سروئیر عامر محمود اور دیگر عملے نے کی۔

آر ڈی اے نے واضح کیا کہ وہ شہریوں کے لیے ایک صاف، منظم اور پائیدار شہری ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ترقیاتی زونز میں قانون کی بالادستی ہر حال میں یقینی بنائی جائے گی۔

Comments are closed.