انسانی اسمگلرز کا نیا طریقہ واردات : جعلی فٹبال ٹیم بنا کر 22 افراد کو جاپان پہنچا دیا

انسانی اسمگلرز کا نیا طریقہ واردات ، جعلی فٹبال ٹیم بنا کر 22 افراد کو جاپان پہنچا دیا

ایف آئی اے کا بڑا کامیاب آپریشن ، جعلی فٹبال ٹیم اسکینڈل میں ملوث ملزم ملک وقاص گرفتار

سیالکوٹ

انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک نے اپنی کارروائیوں کے طریقہ کار میں تبدیلی لاتے ہوئے جعلی فٹبال ٹیم بنا کر 22 افراد کو سیالکوٹ ایئرپورٹ سے جاپان بھیج دیا۔ یہ جدید طریقہ اسمگلنگ زمینی راستوں پر سختی کے بعد اپنایا گیا ہے، جس میں “گولڈن فٹبال ٹرائل” کے نام سے ایک جعلی فٹبال کلب کی رجسٹریشن کی گئی۔ ایف آئی اے کے مطابق، اس اسکینڈل میں ملوث افراد نے جعلی دستاویزات کی مدد سے جاپان کا سفر کیا۔

ایف آئی اے کے حکام نے بتایا کہ تمام افراد کو فٹ بال کھلاڑیوں کی طرح تربیت دی گئی اور ان سے فی کس 40 لاکھ روپے وصول کیے گئے۔ تاہم، جاپان پہنچنے پر ان کی دستاویزات جعلی ثابت ہوئیں، جس کے نتیجے میں جاپان کی حکومت نے تمام افراد کو واپس ڈی پورٹ کر دیا۔

اس اسکینڈل میں ملوث مرکزی ملزم ملک وقاص کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق، ملک وقاص نے اس غیر قانونی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کی قیادت کی اور متعدد افراد کو اپنے جال میں پھنسایا۔

Comments are closed.