چمن ، ٹیکسی اسٹینڈ میں دھماکہ ، 6 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی 

چمن ، ٹیکسی اسٹینڈ میں دھماکے سے 6 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی 

کوئٹہ

چمن پاک افغان بارڈر پر ٹیکسی اسٹینڈ میں ایک دوکان میںدھماکے کے نتیجے میں 6افراد جانبحق ہوگئے ، دھماکے سے دوکانوں کو شدید نقصان پہنچا ، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، اسسٹنٹ کمشنر امتیاز علی بلوچ، ایس ایچ او ولی محمد سمیت دیگر آفیسران بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ،ہسپتال میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب پاک افغان سرحدہ شہر چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ میں موقع ایک دوکان میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دوکان میں موجود 5افراد موقع پر جانبحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ۔

دھماکے سے نعشوں کے پرخچے اڑگئے اور ہر طرف انسانوں کے اعضا بکھرے پڑے تھے ،دھماکے سے دکانوں کو شدید نقصان پہنچا دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ریکسو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔

جنہو ں نے علاقے کو گھیرے میں لےکر نعشوں اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،شدید زخمی ہونے والے عثمان کو ہسپتال منتقل کیا گیا جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی ۔

اسسٹنٹ کمشنر امتیاز علی بلوچ نے بتایا کہ دھماکہ ٹیکسی اسٹینڈ میں ہوا ہے اور باروڈی مواد مسافروں کے سامان رکھا گیا تھا جبکہ بم دسپوزل اسکواڈ کے عملے نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں اور صوبائی حکومت نے دھماکے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور دھماکے کی نوعیت اور محرکات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں ۔

ڈی ایچ او سول ہسپتال چمن ڈاکٹر نوید بلوچ نے ہسپتال میں ایمر جنسی نافذ کر کے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو طلب کر لیا ،نعشیں ضروری کاروائی کے بعد شناخت کیلئے مردہ خانہ میں رکھ دی گئیں مزید کاروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے

Comments are closed.