امریکا افغانستان میں بگرام ایئر بیس واپس لینے کی کوشش کر رہا ہے ، ٹرمپ

امریکا افغانستان میں بگرام ایئر بیس واپس لینے کی کوشش کر رہا ہے ، ٹرمپ

چیکرز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا افغانستان میں بگرام ایئر بیس واپس لینے کی کوشش کر رہا ہے، یہ فوجی اڈہ اس مقام سے ایک گھنٹے کے فاصلے پر جہاں سے چین اپنے جوہری ہتھیار بناتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کیساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔

ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کے موقع پر امریکا اور برطانیہ میں975 کھرب روپے( 250ارب پاؤنڈ) کےتاریخی سرمایہ کاری معاہدے، امریکی کمپنیوں کی بڑی سرمایہ کاری،یوکرین اور غزہ پر اختلافات برقرار، بادشاہ چارلس سوم کی ونڈسر میں شاہانہ میزبانی کے بعد تاریخی معاہدے پر دستخط، تعلقات ناقابلِ شکست قرار ۔

ٹرمپ اور اسٹارمر کی ملاقات میں ٹیکنالوجی و توانائی میں شراکت داری پر اتفاق

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ غزہ کی صورتحال ناقابل برداشت ہے ، فلسطین کو ریاست تسلیم کیا جانا چاہئے جس کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر برطانوی وزیراعظم سے متفق نہیں ہوں۔

کئیر اسٹار مر کا کہنا تھا سب سے بڑا سرمایہ کاری معاہدہ برطانوی عوام کیلئے روشن مستقبل لائے گا۔

Comments are closed.