خون سفید ہوگیا ، سگے بھائی نے ہی بھائی کی جان لے لی، فائرنگ سے 52 سالہ سلیم جاں بحق، بیٹی شدید زخمی
اسلام آباد
شمشاد مانگٹ
گاؤں کالو خرد میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں سگے بھائی عابد نے فائرنگ کر کے اپنے ہی بھائی سلیم کو قتل کر دیا , فائرنگ کی ضد میں سلیم کی بیٹی بھی ائی جنہیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق عابد نے 52 سالہ سلیم کو سینے میں گولی مار کر قتل کیا جبکہ سلیم کی بیٹی بھی فائرنگ کی ضد میں ا کر گولی لگنے سے زخمی ہو گئی جسے ون ون ٹو ٹو نے ہسپتال منتقل کیا ۔
گاؤں کالو خورد میں ملزم عابد نے فائرنگ کرکے سگےبھائی کی جان لے لی فائرنگ سے 52 سالہ سلیم سینے پر گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ سلیم کی چھوٹی بیٹی فائرنگ کی زد میں آکر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئ ۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حضرو کی ایمبولینس موقع پر پہنچی لاش اور زخمی بچی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کر دیا۔ملزم عابدفائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔
Comments are closed.