مفتی اعظم سعودی کی ملی خدمات ناقابل فراموش ہیں، عبیداللہ چوہدری

مفتی اعظم سعودی کی ملی خدمات ناقابل فراموش ہیں، عبیداللہ چوہدری

الشیخ عبدالعزیز امت کا اثاثہ ، عالم اسلام کے اتحاد کیلئے سرگرم رہے

فلسطین کی آزادی کی تڑپ دل میں ہمیشہ موجزن رہی، رحلت پر تعزیتی پیغام

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

مرکزی صدر نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز ،چیئرمین کرئیر سکول سسٹم محمد عبیداللہ چوہدری نے مفتی اعظم سعودی عرب شیخ عبدالعزیز (1943ـ 2025) کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔

مفتی اعظم پوری امت کا اثاثہ تھے ان کی رحلت عالم اسلام کے لیے ناقابل برادشت لمحہ غم ہے۔ محمد عبیداللہ چوہدری نے کہا کہ مرحوم الشیخ کی ملی خدمات تا عمر یاد رکھی جائیں گے۔

امام محمد بن عبدالوہاب کی نسل کے علماء الشیخ کہلاتے ہیں سعودی عرب میں وزارت مذہبی امور ہمیشہ آل شیخ کے پاس ہوتی ہے۔ صدر نیشنل ایسوسی ایشن پرائیویٹ سکولز نے کہا کہ سعودی مفتی اعظم ہمیشہ امت مسلمہ کے اتحاد اور دین کے فروغ کے لیے سرگرم رہے۔

فلسطین کی آزادی کے لیے ان کے دل میں تڑپ تھی جسکا وہ بار بار پرنم آنکھوں سے اظہار بھی کرتے۔ عبیداللہ چوہدری نے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔

Comments are closed.