نیب کا ڈیجیٹل انقلاب ، فراڈ متاثرین کو رقوم کی آن لائن منتقلی کا آغاز، ’’بی فور یو‘‘ کیس سے شروعات

نیب کا ڈیجیٹل انقلاب ، فراڈ متاثرین کو رقوم کی آن لائن منتقلی کا آغاز، ’’بی فور یو‘‘ کیس سے شروعات

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

قومی احتساب بیورو (نیب) نے ڈیجیٹلائزیشن کی جانب ایک اہم پیشرفت کرتے ہوئے مالی فراڈ کے متاثرین کو بازیاب شدہ رقوم کی براہِ راست آن لائن منتقلی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد متاثرین کو نیب دفاتر کے بار بار چکر لگانے سے نجات دلانا اور ادائیگیوں کے عمل کو شفاف، تیز تر اور جدید بنانا ہے۔

چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی زیر صدارت بدھ کے روز نیب ہیڈکوارٹرز میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ابتدائی طور پر B4U فراڈ کیس کے متاثرین کو ان کی رقوم براہِ راست ان کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی گئیں۔

چیئرمین نیب نے خود آن لائن ادائیگیوں کے اس عمل کا افتتاح کیا، جو ادارے کی تاریخ میں ایک انقلابی قدم تصور کیا جا رہا ہے۔

تقریب میں ڈپٹی چیئرمین نیب، مختلف زونز کے ڈائریکٹر جنرلز، نیشنل بینک آف پاکستان کی اعلیٰ انتظامیہ اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔

اس سے قبل نیب پے آرڈرز کے ذریعے متاثرین کو رقم کی ادائیگی کرتا تھا، جو ایک وقت طلب اور محدود دائرہ کار کا حامل عمل تھا۔

نئے نظام کے تحت اب متاثرین کو رقم کی وصولی کیلئے نیب دفاتر آنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ رقم براہِ راست ان کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی، جو کہ شفافیت، سہولت اور رفتار کے اعتبار سے ایک بڑا قدم ہے۔

Comments are closed.