اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد، پشاور

ولی الرحمن

اسلام آباد پشاور راولپنڈی سوات لوئر دیر اور چترال سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 195 کلومیٹر تھی ، زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش پہاڑی سلسلے میں تھا ،جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے ، کئی علاقوں میں لوگ سڑکوں پر آ گئے اور کچھ دیر تک شدید اضطراب کی کیفیت دیکھی گئی ۔

زلزلے کے بعد ریسکیو ادارے اور ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی تاہم اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ، حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور افواہوں پر یقین نہ کریں ۔

ماہرین کے مطابق ہندوکش کا علاقہ زلزلہ خیز زون میں آتا ہے جہاں وقتاً فوقتاً اس نوعیت کے زلزلے آتے رہتے ہیں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ زلزلے کے بعد ممکنہ آفٹر شاکس کے پیش نظر کھلے مقامات پر رہنے کی کوشش کریں اور کمزور عمارتوں کے قریب نہ جائیں

Comments are closed.