سعودی عرب کے 95 ویں قومی دن کے موقع پر پروموٹرز برادری اور لائن گروپ کی جانب سے خراجِ تحسین
اسلام آباد
شمشاد مانگٹ
سعودی عرب کے 95 ویں قومی دن کی مناسبت سے پروموٹرز برادری اور لائن گروپ کے سینئر راہنما چوہدری مہدی خان سپرا نے سعودی سفیر نواف المالکی سے ملاقات کی اور انہیں ایک خوبصورت گلدستہ پیش کیا۔
اس موقع پر سعودی سفیر نواف المالکی نے چوہدری مہدی خان سپرا کا خصوصی استقبال کیا اور پاک سعودی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے بھائی چارے، محبت اور بین الاقوامی ہم آہنگی کے فروغ پر زور دیا۔
یہ ملاقات اس بات کی غماز ہے کہ پاکستانی کمیونٹی سعودی عرب کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات عوامی سطح پر بھی نہایت مضبوط اور خوشگوار ہیں۔
Comments are closed.