اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکار گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی، ڈرائیور گرفتار

اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکار گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی، ڈرائیور گرفتار

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

وفاقی دارالحکومت کے علاقے کشمیر ہائی وے پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ٹریفک پولیس کے اے ایس آئی سلیم شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ہونڈا سٹی کار نے اہلکار کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے بعد زخمی اہلکار کو فوری طور پر پمز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں ملوث گاڑی اور اس کے ڈرائیور کو تحویل میں لے کر تھانہ شمس کالونی منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور حادثے کے محرکات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکار کی جلد صحتیابی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں اور واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments are closed.