یشنل پریس کلب میں پولیس کا صحافیوں پر تشدد ، پی ٹی آئی کی شدید مذمت اور ذمہ داران کی فوری گرفتاری کا مطالبہ
اسلام آباد
ششماد مانگٹ
نیشنل پریس کلب پر پولیس کے مبینہ پرتشدد دھاونے کے خلاف پاکستان تحریکِ انصاف نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ پی ٹی آئی نے اس واقعے کو آزاد صحافت، جمہوری اقدار اور کشمیری عوام کے جائز حق اظہار پر کھلا حملہ قرار دیا ہے۔
پارٹی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے پرامن کشمیری مظاہرین اور صحافیوں پر وحشیانہ تشدد کیا، متعدد خواتین اور مرد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا اور پریس کلب کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کئی صحافیوں کو محض عمران خان کی حمایت کرنے اور زمینی حقائق عوام تک پہنچانے کی کوشش پر زد و کوب کیا گیا۔ پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ موجودہ حکومت نہ تو کشمیریوں کے جائز احتجاج برداشت کر سکتی ہے اور نہ ہی آزاد میڈیا کو کام کرنے دے رہی ہے۔
حکومتی وزراء کی جانب سے محض “نوٹس” اور “معافی” کو بربریت کے سامنے مذاق قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ ایسے بیانات سے انصاف ممکن نہیں۔ پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث تمام پولیس افسران اور ذمہ دار حکام کو فوری طور پر معطل اور گرفتار کیا جائے۔
پارٹی نے زخمی صحافیوں اور مظاہرین کو مکمل طبی سہولیات اور مناسب معاوضہ فراہم کرنے، اور واقعے کی غیرجانبدارانہ شفاف تحقیقات کے لیے آزاد عدالتی کمیشن کے قیام کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی نے خبردار کیا ہے کہ اگر انصاف فراہم نہ کیا گیا تو وہ ملک گیر احتجاجی تحریک اور ہر قانونی و سیاسی محاذ پر موجودہ حکومت کو بے نقاب کریں گے۔
Comments are closed.