نیشنل پریس کلب پر حملہ : پاکستان ڈیجیٹل میڈیا جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی شدید مذمت

نیشنل پریس کلب پر حملہ : پاکستان ڈیجیٹل میڈیا جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی شدید مذمت، حکومتی خاموشی پر ملک گیر احتجاج کی وارننگ

راولپنڈی

شمشاد مانگٹ

پاکستان ڈیجیٹل میڈیا جرنلسٹس ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے ہنگامی اجلاس میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر اسلام آباد پولیس کے دھاوے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ اجلاس میں تنظیم کے سرپرست اعلیٰ خالد نواز سدھرائچ، صدر شوکت ملک، نائب صدر نثار چوہدری، نائب صدر راشد حبیب، جنرل سیکرٹری تاج محمد جان، جوائنٹ سیکرٹری سید آصف علی، سیکرٹری فنانس اقبال اعوان، سیکرٹری اطلاعات نسیم حسن اعوان اور دیگر عہدیداران شریک ہوئے۔

اجلاس میں متفقہ طور پر وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ آزادی صحافت پر ہونے والے اس حملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور واقعے میں ملوث ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

عہدیداران نے کہا کہ نیشنل پریس کلب اور صحافیوں پر کیا گیا یہ دھاوا بدترین آمرانہ طرز عمل کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنانا، ان کے کیمرے توڑنا اور انہیں فرائض سرانجام دینے سے روکنا آزادی اظہار پر حملے کے مترادف ہے۔

شرکاء نے متنبہ کیا کہ اگر حکومت اور متعلقہ حکام نے واقعے کا سنجیدگی سے نوٹس نہ لیا تو پاکستان ڈیجیٹل میڈیا جرنلسٹس ایسوسی ایشن دیگر صحافتی تنظیموں کے ساتھ مل کر ملک گیر احتجاج شروع کرے گی۔

Comments are closed.