کمپٹیشن کمیشن نے سسٹمز لمیٹڈ کو ایس اے اے سروسز کے حصول کی منظوری دے دی

کمپٹیشن کمیشن نے سسٹمز لمیٹڈ کو ایس اے اے سروسز کے حصول کی منظوری دے دی

Competition Commission

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے سسٹمز لمیٹڈ کی جانب سے برٹش امریکن ٹوبیکو انٹرنیشنل ہولڈنگز (یوکے) لمیٹڈ سے ایس اے اے سروسز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔ یہ حصول ایک شیئر پرچیز ایگریمنٹ کے تحت مکمل کیا جائے گا۔

سسٹمز لمیٹڈ پاکستان میں رجسٹرڈ ایک نمایاں ٹیکنالوجی کمپنی ہے جو سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، کلاؤڈ سروسز اور ڈیجیٹل حل فراہم کرتی ہے۔ ایس اے اے سروسز برٹش امریکن ٹوبیکو گروپ کی ذیلی کمپنی ہے جو ہیومن ریسورس، فنانس، پروکیورمنٹ اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے شعبے میں صرف اپنے ہی گروپ کی کمپنیوں کو خدمات فراہم کرتی ہے۔

یہ کمپنی نہ پاکستان میں اور نہ ہی بین الاقوامی سطح پر کسی تیسرے فریق کو خدمات فراہم کرتی ہے۔ سی سی پی نے ٹرانزیکشن کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد قرار دیا کہ اگرچہ دونوں کمپنیاں آئی ٹی اور اس سے متعلقہ خدمات کے شعبے میں سرگرم ہیں، تاہم ان کے صارفین کی نوعیت مختلف ہے، اس لیے یہ معاہدہ مارکیٹ میں اجارہ داری یا مسابقت میں کمی کا سبب نہیں بنے گا۔

مزید یہ کہ اس انضمام کے نتیجے میں سسٹمز لمیٹڈ بین الاقوامی تجربات اور جدید ترین کاروباری طریقہ کار سے استفادہ حاصل کر سکے گی جس سے اس کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

اس اقدام سے پاکستان میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے، ٹیکنالوجی کی منتقلی ممکن ہوگی اور معیشت کی ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ ملے گا۔ سی سی پی کے مطابق یہ فیصلہ قومی اقتصادی اہداف کے ساتھ مکمل ہم آہنگی رکھتا ہے۔

Comments are closed.