غزہ جنگ بندی بہت زیادہ قریب، پاکستان ہمیشہ فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے، شہباز شریف

غزہ جنگ بندی بہت زیادہ قریب، پاکستان ہمیشہ فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے، شہباز شریف

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطین کی تازہ صورتحال پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ الحمدللہ! جنگ بندی پہلے سے زیادہ قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطینی عوام کی حمایت کی ہے اور آئندہ بھی ان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

وزیراعظم نے غزہ میں ممکنہ امن معاہدے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مسلم دنیا کی قیادت کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکی، اردن، مصر اور انڈونیشیا کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران صدر ٹرمپ سے ملاقات کر کے جنگ بندی کی راہ ہموار کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ حماس کا حالیہ بیان جنگ بندی کی نئی امید پیدا کر رہا ہے اور دنیا کو اس موقع کو ضائع نہیں ہونے دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان برادر اور شراکت دار ممالک کے ساتھ مل کر امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین میں پائیدار امن ہمارا حتمی مقصد ہے اور اس حوالے سے ہم ہر ممکن کردار ادا کریں گے، ان شاء اللہ۔

Comments are closed.