ریاست مخالف ٹویٹ کیس: فلک جاوید کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحریری فیصلہ جاری

ریاست مخالف ٹویٹ کیس: فلک جاوید کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحریری فیصلہ جاری

لاہور

ریاست مخالف ٹویٹ سمیت دو مقدمات میں گرفتار فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ کے حوالے سے عدالت نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے ضلع کچہری لاہور میں گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے ملزمہ کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔ این سی سی آئی اے کے تفتیشی افسر نے 21 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

فیصلے کے مطابق تفتیشی افسر نے فلک جاوید کا موبائل فون برآمد کر لیا ہے تاہم ملزمہ موبائل فون کا پاسورڈ فراہم نہیں کر رہی۔ عدالت نے قرار دیا کہ موجودہ صورتحال میں ابتدائی تفتیش اور شواہد کے پیش نظر چار روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جا رہا ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ ملزمہ کو 8 اکتوبر کو دوبارہ عدالت کے روبرو پیش کیا جائے اور اگر مزید ریمانڈ درکار ہو تو تفتیشی افسر کی رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا۔

تحریری حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر آئندہ سماعت تک تفتیشی افسر نے ملزمہ سے کسی قسم کی میٹریل برآمدگی کی رپورٹ پیش نہ کی تو مزید ریمانڈ نہیں دیا جائے گا۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی ہے کہ وہ جیل میں جاکر بھی ملزمہ سے تفتیش کر سکتے ہیں۔

Comments are closed.