محکمہ ایکسائز پنجاب کا عوام کو بڑا ریلیف  ، فیسوں میں کمی کا اعلان

محکمہ ایکسائز پنجاب کا عوام کو بڑا ریلیف  ، فیسوں میں کمی کا اعلان

لاہور

ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے موٹر سائیکل اور اسکوٹر مالکان کو بڑا ریلیف فراہم کیا ہے، گاڑیوں کی ملکیت کی بروقت منتقلی نہ کروانے پر عائد بھاری فیسوں میں کمی کر دی گئی ہے 

جس سے لاکھوں شہری مستفید ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل اور اسکوٹر کے مالکان اگر 31 سے 60 دن کے اندر ملکیت کی تبدیلی رپورٹ نہ کریں تو اب انہیں 10 ہزار کے بجائے صرف ایک ہزار روپے فیس دینا ہو گی۔ 

61 سے 90 دن کی تاخیر پر 20 ہزار کے بجائے 2 ہزار روپے جبکہ 91 سے 120 دن کی تاخیر پر 30 ہزار کے بجائے صرف 4 ہزار روپے فیس وصول کی جائے گی۔ 

ڈی جی عمر شیر چٹھہ کا کہنا تھا کہ یہ رعایت صرف موٹر سائیکل اور اسکوٹر مالکان کے لیے ہے جبکہ دیگر گاڑیوں کے مالکان پر پرانی شرح برقرار رہے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے 

اور یہ فیصلہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ڈی جی ایکسائز کے مطابق یہ اقدام شہریوں کو غیر ضروری مالی بوجھ سے بچانے اور سہولت فراہم کرنے کی جانب ایک انقلابی قدم ہے۔

Comments are closed.