پشاور میں اہم پولیس مقابلہ، 13 سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم آدم عرف آدمے تین ساتھیوں سمیت ہلاک
پشاور
پشاور پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران دہشت گردی، قتل، اقدامِ قتل، بھتہ خوری، اور پولیس پر حملوں جیسے 13 سنگین مقدمات میں انتہائی مطلوب ملزم آدم عرف “آدمے” کو اس کے تین ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق یہ مقابلہ واہ کینٹ کے علاقے کوہستان کالونی میں ہوا، جہاں ملزم روپوش تھا۔ پولیس ٹیم نے علاقے میں تین گھنٹے طویل آپریشن کے بعد انتہائی خطرناک ملزم کو انجام تک پہنچایا۔
ملزم آدم سوشل میڈیا پر پولیس کو کھلے عام چیلنج کرتا رہا اور گزشتہ کئی برسوں سے پشاور سمیت مختلف علاقوں میں سنگین جرائم میں ملوث رہا۔ اس پر پشاور کے مختلف تھانوں میں درج ذیل مقدمات درج تھے
2025: سی ٹی ڈی میں علت 131 (دہشت گردی ایکٹ، اغوا، دھمکیاں وغیرہ)، بھانہ ماڑی، ٹاؤن اور پشتخرہ تھانوں میں اقدامِ قتل، دھمکیوں اور دیگر جرائم کے متعدد مقدمات۔
2024: فقیر آباد اور پہاڑی پورہ میں اقدامِ قتل، بھتہ خوری، اور املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمات۔
2023: فقیر آباد میں قتل اور اقدامِ قتل کا مقدمہ (علت 503)۔
2022: ناصر باغ میں دھمکیاں دینے اور دیگر جرائم کا مقدمہ۔
2021 اور 2020: باڑہ میں دہشت گردی، اقدامِ قتل، اور سرکاری کام میں مداخلت جیسے الزامات۔
پولیس ترجمان کے مطابق آدم عرف آدمے کی ہلاکت سے شہر میں خوف و ہراس پھیلانے والے ایک خطرناک گروہ کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پشاور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اسی عزم و ہمت سے کارروائیاں جاری رکھے گی۔
Comments are closed.