جس رات جماعت اسلامی سے استعفی دیا بہت رویا تھا ، مشتاق احمد خان

جس رات جماعت اسلامی سے استعفی دیا بہت رویا تھا ، مشتاق احمد خان

19 ستمبر کو صمود فلوٹیلا پر سفر کے دوران جماعت اسلامی سے استعفیٰ دیا ، سابق سینیٹر مشتاق احمد خان

اسلام آباد

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا ہے کہ میں نے جماعت اسلامی سے استعفیٰ دے دیا ہے، جس رات میں نے استعفیٰ دیا اس رات میں رویا تھا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد خان نے کہا کہ میں نے 19 ستمبر کو صمود فلوٹیلا پر سفر کے دوران جماعت اسلامی سے استعفیٰ دیا، مگر میرا جماعت اسلامی کے ساتھ احترام کا رشتہ آج بھی قائم ہے۔

مشتاق احمد خان نے کہا کہ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور فلسطین کاز کیلئے کام کرتا رہوں گا، اب میں انسانی حقوق کیلئے کام کروں گا، میں کسی سیاسی پارٹی میں شامل نہیں ہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سے میرا احترام اور عزت کا رشتہ ہے، وہ میرے ساتھ ہمیشہ رہے گا، میں ممنون احسان تا حیات اور قبر تک رہوں گا۔

Comments are closed.