ٹی ایل پی کے احتجاج پر مولانا فضل الرحمان متحرک، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور رانا ثناء اللہ سے رابطے

ٹی ایل پی کے احتجاج پر مولانا فضل الرحمان متحرک، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور رانا ثناء اللہ سے رابطے

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے حالیہ احتجاج کے پیشِ نظر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان متحرک ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے احتجاجی صورتحال کو پرامن طریقے سے حل کرانے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ سے ٹیلیفونک رابطے کیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے وفاق اور پنجاب حکومت سے اپیل کی ہے کہ ٹی ایل پی کے احتجاجی معاملے کو تصادم کی بجائے افہام و تفہیم سے حل کیا جائے۔ انہوں نے دونوں فریقین کو تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کی اور زور دیا کہ ملک موجودہ حالات میں کسی بھی قسم کے تصادم کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مولانا کی مداخلت کے بعد حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان ابتدائی سطح پر مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے، جن کا مقصد مسئلے کو خوش اسلوبی سے سلجھانا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو پیغام دیا کہ اس معاملے کو بیٹھ کر حل کریں، اور ہر ممکن کوشش کریں کہ حالات پرامن رہیں۔ حکومت اور مظاہرین دونوں صبر و تحمل سے کام لیں۔

ذرائع کے مطابق، مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ سیاسی قیادت حالات کو بگاڑنے کی بجائے ذمہ داری اور تدبر کا مظاہرہ کرے#/s#
٭٭٭٭٭

Comments are closed.