ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی )خاتون کو ہراساں کرنے پر ایف آئی اے نے اسلامک سینٹر کا ڈاریکٹر گرفتار کر لیا ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد کی کارروائیجنسی طور پر ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار ۔ ملزم زاہد اقبال شکایت کنندہ کی فحش تصاویر اور ویڈیوز نشر کرنے اور بلیک میل کرنے میں ملوث تھا۔ ملزم نے متاثرہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز واٹس ایپ کے ذریعے شیئر کیں. ملزم نے نازیبا تصاویر و ویڈیوز کی آڑ میں متاثرہ کو دھمکیاں دیں۔ملزم زاہد اقبال نے خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر قابل اعتراض مواد حاصل کیا.ملزم اسلام آباد کے پوش ایریا میں واقع اسلامک سینٹر کا ڈائریکٹر ہے۔ ملزم کے موبائل کے فرانزک تجزیے سے متاثرہ خاتون کی متعدد نازیبا ویڈیوز برآمد ہوئیں۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم گزشتہ 9 ماہ سے شکایت کنندہ کو ہراساں کر رہا تھاملزم کو ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا. ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا۔ بلیک میلنگ کے لئے ملزم نے اپنے, رشتہ داروں و دیگر افراد کے نام پر جاری موبائل سمز استعمال کیںمزید تفتیش جاری ہے
Trending
- سپریم کورٹ کینٹین میں سلنڈر دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا
- محسن نقوی کا نادرا و پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ، بدانتظامی پر برہمی
- حکومت کا بڑا فیصلہ، 24 سرکاری ادارے فروخت کا فیصلہ
- پی آئی اے میں احتجاج کی شدت، آج بھی 7 پروازیں منسوخ، مسافر پریشان
- پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 12 ارب 58 کروڑ ڈالر، برآمدات میں کمی تشویشناک
- ہائیکورٹ کی اجازت کے باوجود مجھے عمرے پر جانے سے روکا گیا ، شیخ رشید
- سندھ میں ڈینگی بے قابو، 24 گھنٹوں میں 4 اموات ، 1200 نئے کیسز رپورٹ
- جرمنی کی پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کو وطن واپسی پر ہزاروں یورو امداد کی پیشکش
- ہول سیلرز اور ریٹیلرز کیلئے نیا ضابطہ نافذ، کاروبار کی رجسٹریشن لازمی قرار
- مستقبل ہمارے ہاتھ میں ہے، نیویارک نے آج تبدیلی کے لیے ووٹ دیا ، زہران ممدانی
خاتون سے چھیڑ چھاڑ ،ڈائریکٹر گرفتار
Next Post
Comments are closed.