سی سی ڈی میں کڑا احتساب جاری، کرپشن پر ایس ایچ او معطل
لاہور
کرائم اینڈ کرمنل ٹریکنگ ڈویژن (سی سی ڈی ) میں احتساب کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ کرپشن کی شکایت پر ایس ایچ او CCD کوتوالی، انسپکٹر اعظم کو معطل کر کے ہیڈ کوارٹرز رپورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انسپکٹر اعظم کے خلاف مالی بے ضابطگیوں اور اختیارات کے غلط استعمال کی شکایات موصول ہوئیں، جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔ مذکورہ افسر کو معطلی کے بعد “کلوز ٹو ہیڈکوارٹر” کر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شفافیت، جوابدہی اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
ڈی آئی جی نے واضح کیا کہ محکمانہ احتساب کا یہ عمل بلاامتیاز جاری رہے گا اور کوئی بھی افسر یا اہلکار قانون سے بالاتر نہیں۔ پولیس کا اصل مقصد عوامی خدمت ہے اور اس میں کوتاہی یا بدعنوانی کی کوئی گنجائش نہیں۔
Comments are closed.