اسلام آباد(ظفر ملک)پی ڈی ایم کے اتحاد میں پہلا سوراخ ہو گیا،سی پیک کاکریڈٹ لینے کے دعوے پاکستان مسلم لیگ کو مہنگے پڑ گئے ،بلاول نے مریم اورنگ زیب کھری کھری سنادیں،گزشتہ روز پی ڈی ایم حکومت کی وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے بیان دیا کہ سی پیک میاں نواز شریف کی کوششوں کا ثمر ہے اور اس سے ملک کی ترقی ہوگی اور وسیلہ نواز شریف ہی تھے ،جبکہ اس بیان کے فوری بعد پی ڈی ایم حکومت کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سی پیک سابق صدر آصف علی زرداری کی انتھک محنت کا ثمر ہے اور انکی کاوشوں سے یہ منصوبہ بنایا گیا،ذرائع کاکہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ کے درمیان خفیہ طریقہ سے بہت ہی دراڑ آ چکی تھی مگر لفظی گولہ بارود نہیں پھینکا گیا تھا،پی سی بی چیئرمین ،نادرا چیئرمین پر سے دونوں پارٹیوں کے درمیاں کافی چپقلش ہوئی تھی اب جبکہ الیکشن کا وقت قریب قریب ہے تو بیان بازی کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی میٹنگ میں ہی دونوں جماعتوں کے درمیان کافی تلخی آئی کیونکہ نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننے کے خواہشمند تھے اور اس پر سابق صدر آصف علی زرداری نے مخالفت کر دی تھی اور اس لیے وہ اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا تھا،ادھر بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے امریکہ کا دورہ بھی پاکستان مسلم لیگ کو کھٹک رہا ہے اور انکے مطابق بلاول بھٹو زرداری اپنے وزیر اعظم بننے کے لیے لابنگ کر رہا ہے اور انہوںنے چین کے دورہ کو اہمیت نہ دی فوری طور پر امریکہ روانہ ہو گئے جہاں انکی تھنک ٹینک سے ملاقات کے علاوہ دیگر اہم ملاقاتوں کا شیڈول طے ہے ۔۔۔۔۔
Trending
- سپریم کورٹ کینٹین میں سلنڈر دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا
- محسن نقوی کا نادرا و پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ، بدانتظامی پر برہمی
- حکومت کا بڑا فیصلہ، 24 سرکاری ادارے فروخت کا فیصلہ
- پی آئی اے میں احتجاج کی شدت، آج بھی 7 پروازیں منسوخ، مسافر پریشان
- پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 12 ارب 58 کروڑ ڈالر، برآمدات میں کمی تشویشناک
- ہائیکورٹ کی اجازت کے باوجود مجھے عمرے پر جانے سے روکا گیا ، شیخ رشید
- سندھ میں ڈینگی بے قابو، 24 گھنٹوں میں 4 اموات ، 1200 نئے کیسز رپورٹ
- جرمنی کی پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کو وطن واپسی پر ہزاروں یورو امداد کی پیشکش
- ہول سیلرز اور ریٹیلرز کیلئے نیا ضابطہ نافذ، کاروبار کی رجسٹریشن لازمی قرار
- مستقبل ہمارے ہاتھ میں ہے، نیویارک نے آج تبدیلی کے لیے ووٹ دیا ، زہران ممدانی
بلاول نے نواز شریف کو جھوٹا قرار دیدیا
Prev Post
Comments are closed.