نئی دہلی ، سپریم کورٹ حکم کی خلاف ورزی ، مسلمانوں کے گھر گرانے کے سلسلے میں شدت
نئی دہلی
بھارت میں مسلمانوں کے گھر بلڈوز کرنے کے سلسلے میں شدت آ گئی، مزید درجنوں گھر گرا دیے گئے، بھارتی سپریم کورٹ نے عمارتوں کے گرائے جانے کو غیر آئینی قرار دیا ہے، لیکن گھر گرانے کا سلسلہ جاری ہے۔
بھارت میں مسلمانوں کے گھروں پر بلڈوزر چلائے جا رہے ہیں، جہاں انصاف کی جگہ ریاستی طاقت اور سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے، بھارت کی کئی ریاستوں میں بلڈوزر بی جے پی حکومت کی پہچان بن چکے ہیں، ایک ایسا ہتھیار جو خاص طور پر مسلم محلّوں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق یہ کارروائیاں بغیر نوٹس، بغیر عدالتی حکم اور بغیر کسی قانونی جواز کے کی جاتی ہیں۔


Comments are closed.