امن اولین ترجیح ، مخالفین کو بہتر کارکردگی سے جواب دوں گا ، سہیل آفریدی

امن اولین ترجیح ، مخالفین کو بہتر کارکردگی سے جواب دوں گا ، سہیل آفریدی

پشاور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پختونخوا میں آج عام آدمی کی حکومت ہے اوریہ حکومت بانی پی ٹی آئی کی ہے،مخالفین کو بہترکارکردگی سے جواب دونگا۔ نیت  ٹھیک ہوتو سب کچھ ممکن ہے۔

کرک میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا امن اولین ترجیح ہے۔ پولیس کے لیے 70 بلٹ پروف گاڑیاں منگوائی گئی ہیں جن میں 40 پہنچ چکی  ہے جبکہ 30 جلد پہنچ جائیں گی ۔ کاؤنٹر ٹیررازم اور اسپیشل برانچ میں سرمایہ کاری کی جا رہی ہے ۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ کرپشن پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے جو بھی ملوث پایا گیا فوراً گھر جائے گا۔ انہوں نے کرک کیلئے ترقیاتی کاموں کے اعلانات کرتے ہوئے کہا کرک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کو اے-گریڈ کیا جائے گا اور اے ڈی پی کی تمام سکیمیں اسی سال مکمل ہوں گی ،

انہوں نے وفاقی حکومت کے رویے کو سوتیلی ماں جیسا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر حق نہ ملا تو عوام کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں گے۔ امن ہمارا ہدف ہے اور خیبرپختونخوا میں امن ہر صورت بحال کیا جائے گا۔ عمران خان کی رہائی کیلئے ہرحد تک جائیںگے۔

Comments are closed.