وزیراعظم کی صدر سے ملاقات ، آزاد کشمیر کی ممکنہ سیاسی تبدیلی سمیت دیگر اہم قومی و سیاسی امور پر تفصیلی مشاورت
اسلام آباد
شمشاد مانگٹ
سیاسی سرگرمیاں غیر معمولی تیزی سے جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایوانِ صدر میں اہم سیاسی بیٹھک اختتام پذیر ہوگئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس کے بعد وہ وزیراعظم ہاوس روانہ ہو گئے۔
ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق یہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور اس دوران اہم قومی و سیاسی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں آزاد کشمیر کی ممکنہ سیاسی تبدیلی پر بھی گفتگو کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں اتحادی قیادت نے ملکی سیاسی صورتِ حال اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ ایوانِ صدر میں ہونے والی اس ملاقات میں آزاد کشمیر کے حوالے سے اہم فیصلوں کی توقع کی جا رہی ہے۔
مزید برآں، آئندہ حکومتی حکمتِ عملی اور پاور شیئرنگ فارمولا بھی زیرِ غور آیا۔ذرائع کے مطابق، آئندہ دنوں میں اس ملاقات کے نتیجے میں کئی اہم سیاسی فیصلے متوقع ہیں جن کا اثر وفاقی اور صوبائی سیاست پر پڑ سکتا ہے۔
سیاسی حلقوں میں اس ملاقات کو نہایت اہمیت دی جا رہی ہے اور اس سے ملکی سیاسی صورتحال میں نئی تبدیلیاں آنے کی توقع ہے
Comments are closed.