ڈینگی کے علاج کے دوران انجیکشن کا ری ایکشن ، نجی ٹی وی کی پروڈیوسر انتقال کر گئیں 

ڈینگی کے علاج کے دوران انجیکشن کا ری ایکشن ، نجی ٹی وی کی پروڈیوسر انتقال کر گئیں

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

نجی ٹی وی چینل (ہم نیوز) اسلام آباد کے ہیڈکوارٹر سے تعلق رکھنے والی نوجوان پروڈیوسر عروج فاطمہ انتقال کر گئیں ۔

ذرائع کے مطابق عروج فاطمہ دو روز قبل اچانک طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کی گئیں، جہاں ابتدائی ٹیسٹوں سے معلوم ہوا کہ وہ ڈینگی وائرس میں مبتلا ہیں۔ دورانِ علاج ڈاکٹروں نے انہیں ایک انجیکشن لگایا، جس کے فوری بعد ان کی حالت مزید تشویشناک ہو گئی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام تر طبی کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکیں اور خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔

عروج فاطمہ کے انتقال کی خبر سے نجی ٹی وی چینل کے تمام دفاتر میں گہرے دکھ اور صدمے کی لہر دوڑ گئی۔ ان کے ساتھیوں کے مطابق عروج نہایت محنتی، خوش مزاج اور ذمہ دار صحافی تھیں جنہوں نے قلیل عرصے میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے نمایاں مقام حاصل کیا۔

سوشل میڈیا پر صحافی برادری اور ساتھیوں نے بھی عروج فاطمہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لیے بلندیِ درجات کی دعا کی ہے۔

Comments are closed.