وزیراعظم آزاد کشمیر کی نامزدگی پر پیپلزپارٹی قیادت میں اختلافات، وفاق کا اظہارِ تشویش

وزیراعظم آزاد کشمیر کی نامزدگی پر پیپلزپارٹی قیادت میں اختلافات، وفاق کا اظہارِ تشویش

مظفرآباد

آزاد کشمیر کا سیاسی بحران ابھی حل نہیں ہو سکا، وزیراعظم کی نامزدگی پر پیپلز پارٹی قیادت میں اختلافات پیدا ہو گئے، وفاقی حکومت نے تشویش کا اظہار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ایک شخصیت چودھری یاسین اور دوسری فیصل راٹھور کو لانا چاہتی ہے، دونوں ناموں پر ڈیدلاک برقرار رہا تو لطیف اکبر کا نام بھی آسکتا ہے، وزیراعظم کی نامزدگی کا معاملہ صرف پیپلزپارٹی ہینڈل کررہی ہے۔

وفاقی وزراء کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے اعلان سے آزاد کشمیر حکومت عملی طور پر کام چھوڑ چکی ہے، التوا کے باعث آزاد کشمیر میں سیاسی و انتظامی بحران ہے، پیپلز پارٹی وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے امیدوار جلد فائنل کرے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آزادکشمیر کی وزارتِ عظمیٰ کے لیے ناموں پر ڈیڈ لاک آج ختم ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے، اجلاس آج شام 4 بجے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا،صدارت چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی تمام قیادت اجلاس میں شریک ہو گی، آزاد کشمیر میں نئے قائدِ ایوان کے حوالے سے اہم فیصلہ متوقع ہے، مشاورت کے بعد حتمی نام کا اعلان کیا جائے گا۔

Comments are closed.