پشاور میں مبینہ پولیس مقابلہ ، 20 سال سے ڈکیتیاں کرنے والے 4 خطرناک ملزمان ہلاک
پشاور
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب انتہائی خطرناک گروہ کے 4 ملزمان ہلاک ہوگئے۔
پشاور کے تھانہ چمکنی کی پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین مبینہ مقابلے میں خطرناک ڈکیت گروہ کے 4 ملزمان مارے گئے، پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان 20 سال سے وارداتیں کر رہے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان اور ان کے ساتھیوں کا گینگ پشاور راولپنڈی، نوشہرہ اور دیگر اضلاع میں 2 دہائیوں سے سرگرم رہے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں

Comments are closed.