اسلام آباد پولیس کا گولڑہ میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن، متعدد مشکوک افراد زیرِ حراست

اسلام آباد پولیس کا گولڑہ میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن، متعدد مشکوک افراد زیرِ حراست

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

وفاقی دارالحکومت کے تھانہ گولڑہ کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سے گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا گیا۔

آپریشن ایس پی صدر زون کی نگرانی میں انجام دیا گیا، جس میں پولیس کی بھاری نفری سمیت لیڈیز پولیس اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔

آپریشن سے قبل تمام نفری کو جامع بریفنگ دی گئی تاکہ کارروائی منظم اور محفوظ انداز میں مکمل کی جا سکے۔

پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 235 افراد، 93 گھروں اور 20 دکانوں کی تلاشی لی گئی۔ اس دوران 61 موٹر سائیکلوں اور 15 گاڑیوں کو بھی چیک کیا گیا۔

مزید برآں، 17 مشکوک افراد کو شناخت کی تصدیق کے لیے حراست میں لیا گیا، جبکہ ایک گاڑی اور چھ موٹر سائیکلیں مزید تفتیش کے لیے تھانہ گولڑہ منتقل کی گئیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اس آپریشن کا مقصد علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے ہدایت کی ہے کہ شہر بھر میں ایسے گرینڈ سرچ آپریشنز تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں تاکہ جرائم کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے۔

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چیکنگ کے دوران تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔ ترجمان کے مطابق شہریوں کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Comments are closed.