کراچی : فتنۃ الخوارج کے خلاف آپریشن ، انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار
کراچی
کراچی کے علاقے کنواری کالونی منگھوپیر روڈ پر رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز (سندھ) کے مطابق گرفتار کیے گئے دہشت گردوں میں زید اللہ، نور زادہ اور عثمان شامل ہیں، گرفتار دہشتگرد، خارجی امیر شمس القیوم عرف زاویل کے قریبی ساتھی ہیں۔
ترجمان رینجرز کے مطابق دوران تفتیش دہشت گردوں نے انکشاف کیا کہ وہ علاقے کے لوگوں کے نمبرز شمس القیوم عرف زاویل عرف زعفران کو مہیا کرتے تھے، جس کے بعد وہ اُن نمبرز پر بھتہ وصولی کے لیے کال کرتا تھا۔

Comments are closed.