کراچی روشنیوں کا شہر تھا، دعا ہے شہر اپنی عظمت رفتہ بحال کرسکے، احسن اقبال
کراچی
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ میرے بچپن میں کراچی ترقی یافتہ اور روشنیوں کا شہر ہوا کرتا تھا، دعا ہے کہ یہ شہر اپنی عظمت رفتہ کو بحال کرسکے۔
احسن اقبال اپنی مادر علمی کراچی کے عائشہ بوانی اسکول پہنچے، جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلی سے چوتھی جماعت تک عائشہ باوانی اسکول میں پڑھا ہوں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ طلبہ اسکول میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، کل کو کوئی بھی ملک کا وزیر بن سکتا ہے، باوانی فیملی کی تعلیم کے فروغ کے لیے قابل قدر کاوشیں ہیں۔

Comments are closed.