ہائیکورٹ کی اجازت کے باوجود مجھے عمرے پر جانے سے روکا گیا ، شیخ رشید
راولپنڈی
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ابھی 27ویں ترمیم نہیں آئی، جب آئے گی تب دیکھ لیں گے، ہائیکورٹ کی اجازت کے باوجود مجھے عمرے پر جانے سے روکا گیا، اس فیصلے کو چیلنج کریں گے، ہمارا جینا، مرنا پاکستان کے ساتھ ہے۔
راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے میرا نام نکالا اور سختی سے ہدایت کی تھی کہ ان کو جانے دیں۔
انہوں نے کہا کہ اے ٹی سی عدالت نے بھی کہا آپ عمرے پر جانا چاہتے ہیں تو جائیں، ہمیں اعتراض نہیں، لیکن آج ہائیکورٹ کے فیصلے کو نہیں مانا جا رہا ہے، ہم پھر ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے کہ آج ان کے فیصلے کو نہیں مانا جارہا۔

Comments are closed.