سیکیورٹی فورسز کی کارروائی: مولانا فضل الرحمٰن پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا داعش کمانڈر ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی: مولانا فضل الرحمٰن پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا داعش کمانڈر ہلاک

کرک

خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن پر ناکام خودکش حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث داعش خراسان کا اہم کمانڈر پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

  ذرائع نے بتایا کہ دولت اسلامیہ (داعش) خراسان گروپ کا ایک اہم کمانڈر خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں پولیس کی رات دیر گئے کارروائی کے دوران ہلاک ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پرکرک کے علاقے عمبری گاؤں میں ایک ٹھکانے پر چھاپہ مارا، اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں داعش خراسان کا اہم کمانڈر نثار حکیم مارا گیا۔

تقریباً 4 گھنٹے جاری رہنے والے اس مقابلے میں 4 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے، ذرائع کے مطابق نثار حکیم جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن پر ناکام خودکش حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا۔

کرک کافی عرصے سے سیکیورٹی اور خفیہ اداروں کی نگرانی میں ہے، کیونکہ اسے آئی ایس-کے کے نیٹ ورک اور بھرتی کے مراکز میں شمار کیا جاتا ہے۔

Comments are closed.