کاہنہ میں 9 سالہ بچی سے زیادتی، حنا پرویز بٹ کا متاثرہ خاندان سے ملاقات ، انصاف کی یقین دہانی

کاہنہ میں 9 سالہ بچی سے زیادتی، حنا پرویز بٹ کا متاثرہ خاندان سے ملاقات ، انصاف کی یقین دہانی

لاہور

کاہنہ میں 9 سالہ بچی سے زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فوری نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن یونٹ حنا پرویز بٹ نے متاثرہ بچی کے گھر کا دورہ کیا اور اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبد الحمید عرف کاکا کو گرفتار کر لیا ہے۔

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ پنجاب حکومت متاثرہ بچی کو مکمل قانونی اور طبی معاونت فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ “ایسے درندہ صفت افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی تک کیس کی نگرانی جاری رکھی جائے گی۔”

حنا پرویز بٹ کا مزید کہنا تھا کہ “خواتین اور بچوں کے لیے محفوظ پنجاب، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا وژن ہے،” اور حکومت صنفی تشدد کے واقعات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

Comments are closed.