کراچی ، رینجرز کی کارروائیاں، غیر قانونی اسلحہ لائسنس بنانے والے 2 ملزمان گرفتار
کراچی
کراچی کے علاقے منظور کالونی اور لکی اسٹار صدر میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ہتھیاروں کی ترسیل سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان میں راشد محمود اعوان اور حاجی بانو خان وسان شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے ہتھیار، بارودی مواد، گولیاں، 5 سیکیورٹی گارڈ یونیفارم، مختلف قسم کے ہتھیاروں کے آلات، 177 اسلحہ لائسنس، 302 شناختی کارڈ، موبائل، کمپیوٹر، سرکاری اداروں، بینکوں اور سیکیوٹی کمپنیز کی مہریں اور نقدی برآمد کی گئی۔
ترجمان رینجرز نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزمان نے 900 کے قریب جعلی اسلحہ لائسنس بنانے کا اعتراف کیا۔

Comments are closed.