سیف سٹی اتھارٹی کا پولیس ڈرونز کا پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز ، 15 پر کال پر ڈرون جائے وقوعہ پر پہنچے گا

سیف سٹی اتھارٹی کا پولیس ڈرونز کا پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز ، 15 پر کال پر ڈرون جائے وقوعہ پر پہنچے گا

لاہور

 سیف سٹی اتھارٹی نے پولیس ڈرونز کے استعمال کا پائلٹ پروجیکٹ شروع کر دیا ہے، جس کے تحت ون فائیو کی کال پر پولیس سے پہلے ڈرون جائے وقوعہ پر پہنچے گا۔ ترجمان کے مطابق، ابتدائی مرحلے میں ڈرونز کا ٹیسٹ رن شروع کیا گیا ہے اور یہ ڈرون خودکار نظام کے ذریعے ہنگامی کال موصول ہونے کے فوراً بعد روانہ ہوں گے۔

اس نئے نظام کے تحت، ڈرونز 15 کلومیٹر کے دائرے میں استعمال کیے جائیں گے، جہاں یہ ٹریفک بلاک، احتجاج یا ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس فراہم کریں گے۔ ڈرون جائے وقوعہ پر پہنچ کر ویڈیو شواہد اکٹھا کریں گے، جو پولیس اور دیگر متعلقہ حکام کی مدد کے لیے مفید ثابت ہوں گے۔

سیف سٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ جدید اقدام فوری رسپانس اور شواہد اکٹھا کرنے کے نئے طریقے کو فروغ دے گا، جس سے لاہور میں امن و امان برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ یہ ڈرونز امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے اور ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Comments are closed.