پاکستان اقبال کے خواب اور افکار کی تعبیر ہے ، حنیف عباسی 

پاکستان اقبال کے خواب اور افکار کی تعبیر ہے ، حنیف عباسی 

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اقبال کے خواب اور افکار کی تعبیر ہے،اقبال قوموں کو بیدار کرنیوالے مفکر تھے،قوم کو سوچنے ،جینے اور اپنے آپ پر یقین رکھنے کا ہنر سکھایا،پاکستان کو درپیش تمام مسائل کا حل اقبال کے فلسفے میں پوشیدہ ہے،وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں آج پاکستان خطے میں اہم ملک کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزآئی سی سی آئی کے ایس ایم منیر آڈیٹوریم میںادارہ نظریۂ پاکستان، پاکستان کلچرل فورم اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیرِ اہتمام یومِ اقبال کے حوالے سے ایک پروقار تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب کے میزبان صدر آئی سی سی آئی سردار طاہر محمود اور صدر پاکستان کلچرل فورم احسن ظفر بختاوری تھے، جبکہ تقریب میں چیئرمین پاکستان کلچرل فورم ظفر بختاوری ، سئنر نائب صدرآئی سی سی آئی طاہر ایوب ،نائب صدر چوہدری عرفان گجر ، اسلام اباد چیمبر آف سمال ٹریڈ اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر اویس ستی ، سابق کمشنر اسلام اباد طارق پیر زادہ ، آئی سی سی ائی ایگزیکٹو ممبران ذوالقرنین عباسی ،ملک عبدالعزیز نوید ستی ، روحیل انور بٹ ،وسیم چوہدری ، صدر سنجمن تاجران اجمل بلوچ ،سابق ایگزیکٹو ممبر صدف عباسی ، چیرمین اقلیتی امور کمیٹی ائی سی سی ائی اشرف فرزند،وحید چیمہ اور رانا قیصر ودیگر نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ آج ہر جگہ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ رہے ہیں کیونکہ پاکستان نے خود کو منوایا ہے،انہوں نے کہا کہ خودی کو اپنے عمل،پالیسیوں اور اجتماعی سوچ کا حصہ بنا کر ہر مشکل کو پار کر جائینگے،اقبال نوجوان کو باکردار اور اپنے مقصد کی طرف تیزی سے بڑھنے والے شاہین سے تشبیہ دیتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کیلئے شہید ہونیوالوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے شاہینوں نے کمال مہارت سے بھارتی طیارے مار گرائے،انہوں نے کہا کہ 31 دسمبر 2025 اسلام آباد ایران استنبول ٹرین سروس شروع ہو جائیگی،تاجر برادری اس کی کامیابی کیلئے ہمارا ساتھ دے،انہوں نے کہا کہ قازقستان سے افغانستان اور چمن تک بھی سروس شروع ہونیوالی ہے، چاغی ،نوکنڈی کراچی ٹریک بھی بننے جارہا ہے،۔صدر آئی سی سی آئی سردار طاہر محمود نے کہا کہ امید اور فکر علامہ اقبال کا پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اقبالؒ کے فلسفۂ خودی کو سمجھ کر اپنے کردار، عزم اور محنت کے ذریعے ملک کی تعمیر ترقی میں اپنا بھرپورکردار ادا کریں۔

اُنہوں نے کہا کہ آج جب پاکستان معاشی استحکام، شفاف حکمرانی اور سماجی یکجہتی کے لیے جدوجہد کر رہا ہے، ۔ صدر پاکستان کلچرل فورم احسن ظفر بختاوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اقبال نے نوجوانوں کو شاہین کہہ کر پکارا ،اگر ہم آج نوجوان نسل کو صحیح راستے پر ڈال دیں اور ان کے اندر خودی کا جذبہ بیدا کر دیں کہ اگر ان میں یہ جذبہ اور لگن ہو گی تو وہ کوئی بھی مقصد حاصل کرسکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ حنیف عباسی نے یہ کر کے دکھایا ہے،جس طرح راولپنڈی کی گلیوں سے سیاست شروع کی،ایم این اے اور وزیر بنے ،یہ ان کے اندر جذبہ خودی نے ان کو اس منزل تک پہنچایا ہے، آج ملکی و غیر ملکی سطح پر اپنی پہچان رکھتے ہیں،ان کی وزارت ریلوے ایک انتہائی اہم وزارت ہے ،میں ایک تجویز دینا چاہتا ہوں کہ ہم اپنی ریلوے کو وسط ایشیا اور ترکی کے ساتھ مستقل بنیادوں پر جوڑ دیں، تاکہ پاکستان کو علاقائی تجارت کا مرکز بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے کراچی اور پشاور تک نئے ریلوے ٹریک بچھا کر کارگو ٹرین چلائی جائے اس سے ایندھن کی بھی بچت ہو گی،انہوں نے کہا کہ خودی کے فلسفہ کے ساتھ قربانی کا فلسفہ بھی بہت ضروری ہے، آج پاکستان کو اندرونی اور بیرونی خطرات سے لڑنا پڑ رہا ہے، پاکستانی شاہینوں نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے دشمن کو ناکوں چنے چبوا دیئے،اور اس کا ایسا تاریخی جواب دیا جس کی کوئی مثال نہیں ملتی ہے،اقبال کے خواب کے مطابق اگر امت مسلمہ اکٹھی ہو جائے اور پاکستان اس کا مرکز ہو تو پاکستانی قیادت ملک اور امت کو ان مسائل سے نکال کر آگے لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نئے صوبے نہیں بنانے تو ایڈمنسٹریٹو یونٹس قائم کیے جائیں تاکہ انتظامی امور زیادہ مؤثر طریقے سے چل سکیں۔

انہوں نے تجویز دی کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت وفاق کی مدد کیلئے پنجاب 20 فیصد، سندھ 15 فیصد، خیبر پختونخوا 10 فیصد اور بلوچستان 5 فیصد کے تناسب سے اپنا حصہ دے،انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ قوم ناامیدی سے باہر نکلے، اتحاد و یکجہتی کو فروغ دے اور ملک کے استحکام و ترقی کے لیے متحد ہو کر کام کرے۔انہوں نے کہا کہ آئیے آج اقبال ڈے پر عہد کریں کہ اقبال کے خواب کے مطابق آنیوالی نسلوں کیلئے ترقی یافتہ اور محفوظ پاکستان بنائینگے اور انہیں بتائیں کہ جس طر ح پاک فوج سرحدوں پر ملکی حفاظت کیلئے برسرپیکار ہے اسی طرح نظریاتی سرحدوں پر ہم سب کو بھی ملکر لڑنا ہے جلد ہی یہ مشکلات ختم ہو جائینگی اور پاکستان ان تمام چیلنجز پر قابو پر سرخرو ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ سابق کمشنر اسلام اباد طارق پیر زادہ نے کہا کہ حضور کریم سے عشق نے اقبال کو اقبال بنا دیا،وہ سچے عاشق رسول ہیں،اسلام کا مرکزی نکتہ زات حضرت محمد ہیں،انہوں نے کہا کہ جس کی آنکھ میں خاک مدینہ اورنجف کا سرمہ لگا ہوا ہو اس کو حقیقت ہی نظر آتی ہے،خودی کا سبق ہے کہ ایک سجدہ ہزار سجدوں سے نجات دیتا ہے،جس کو حضورکی حقیقت سمجھ آگئی وہ کسی سے خوفزدہ نہیں ہوتا،انہوں نے کہا کہ جن کی خودی موجود ہوتی ہے تو وہ حق کیلئے اپنا سر بھی کٹوا دیتے ہیں،اقبال کے نزدیک کائنات میں سب سے گھٹیا ترین چیز غلامی ہے،زوق یقین پیدا کرنے کیلئے اقبال کے فلسفے کا مطالعہ کریں۔

سئنر نائب صدر آئی سی سی آئی طاہر ایوب نے کہا کہ اقبال نے ہمیں جو فلسفہ خودی بتایا ہے ہم اس پر عمل کرلیں تو ہم اپنی قوم کو دنیا میں اہم مقام دلا سکتے ہیں ۔سٹیج سیکرٹری شہباز چوہان نے اقبال کے مختلف شعر پڑھ کر ہال میں موجود شرکا کے جزبات کو قومی کو اجاگر کیا

Comments are closed.