فیلڈ مارشل کا عہدہ تاحیات رہے گا ، آرٹیکل 243 میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا عہدہ تحلیل، چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ متعارف

فیلڈ مارشل کا عہدہ تاحیات رہے گا ، آرٹیکل 243 میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا عہدہ تحلیل، چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ متعارف

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

سینیٹ میں پیش ہونے والے 27ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ مسودے کی تفصیلات سامنے آگئیں، جس میں آئین پاکستان کے 48 آرٹیکلز میں ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔

آئین کے آرٹیکل243 میں سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا عہدہ تحلیل کرکے چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ تخلیق کیا گیا ہے، ایک تجویز کے مطابق فیلڈ مارشل کا عہدہ تاحیات رہے گا۔

ججز کے تبادلے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے سپرد کیے جانے کی تجویز بھی دی گئی ہے، جج نے جس ہائیکورٹ سے ٹرانسفر پر جانا ہے اور جس ہائیکورٹ میں جانا ہے، ان کے چیف جسٹس بھی تبادلے کے عمل کا حصہ ہوں گے۔

ایک وقت میں پورے سینیٹ کے انتخابات کرانے کے حوالے سے ترامیم بھی تجویز کی گئی ہیں، ایک تجویز کے مطابق فیلڈ مارشل کا عہدہ ’تاحیات‘ رکھنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

Comments are closed.